ملتان:صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹر اختر ملک نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زین حسین قریشی کے ہمراہ یونین کونسل 113ردمیں ترقیاتی اسکیموں کے افتتاح کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی فلاحی کاموں کی جانب توجہ دیئے ہوئے ہے عوام کو ہرسہولت دینے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں ہم نے پنجاب کو خطہ کاایساصوبہ بنادیاہے جہاں سے ائیر ایمبولینس سروس کاآغازکردیاگیاہے اب دوردرازکے علاقوں سے مریضوں کو ہسپتال منتقل کیاجاسکے گا اور کسی بھی حادثہ کی صورت میں فوری زخمیوں کو ہوائی جہاز پرہسپتال پہنچایاجائے گا یہ ایک عوامی خواب تھا جسے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پوراکردیاہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پرحکومت پنجاب تمام بجٹ عوامی فلاحی کاموں پرخرچ کررہی ہے عوام کے لئے دس لاکھ روپے تک فی خاندان ہیلتھ کوریج کی سہولت دینے کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے دسمبرتک وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی قیادت میںمکمل ہوگاہم جتنے بھی منصوبے دے رہے ہیں وہ عوام کی زندگی کوبہتربنانے کیلئے دیئے جارہے ہیں ۔بعدازاںوزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر ملک اختر کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے یونین کونسل نمبر73 کائیاں پورمیںڈوگربرادری اورآرائیں برادری نے ملک حسن دین ڈوگر ،چوہدری مقبول آرائیں،چوہدری شبیرآرائیں،چوہدری یاسین آرائیں،ملک رمضان ڈوگر ملک اسلام دین ڈوگر سجاد ڈوگرنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن چھوڑکر pTI میں شمولیت اختیارکی اس موقع پرعمرنواز خان بابر، لطیف گجر، شیخ یونس، چوہدری انور، ملک غلام حسین،بھی موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں