ایس ایچ او خانگڑھ کی ظالمانہ کارروائی اور بے گناہ افراد کے گرفتاری کا نوٹس لیا جائے - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

ایس ایچ او خانگڑھ کی ظالمانہ کارروائی اور بے گناہ افراد کے گرفتاری کا نوٹس لیا جائے


SHO Khangarh


مظفرگڑھ(سٹاف رپورٹر) تھانہ خانگڑھ کے موضع کوٹلہ کے رہائشی لیاقت حسین، محمد بلال، اعجاز اورحاجی محمد نے مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے لوگوں کو تھانہ خانگڑھ کی پولیس نے چوری کے مقدمے میں ناجائز گرفتار کیا ہوا ہے۔ تھانہ خانگڑھ پولیس نے16دن قبل ہمارے گھر میں رات کے وقت چھاپہ مارکرہماری چادر، چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے۔اس دن ہمارا ایک آدمی غلام یاسین دبئی سے پاکستان آیا ہوا تھا اس کو بھی گرفتار کر کے جامع تلاشی کرکے5لاکھ اپنے قبضے میں لے لیا اور ہمارے گھر سے4عدد موٹر سائیکلیں،4وچھیاں اور5عدد بکریاں پکڑ کر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ہم نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی کہ ہمیں ہمارے لوگوں سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی۔ ایس ایچ او خانگڑھ نے ہائی کورٹ میں بیان دیا کہ ملزمان اس کے قبضے میں نہیں ہیں جبکہ آئی جی پنجاب8787پر رابطہ کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے نمائندے نے ہمارے ساتھ رابطہ کیا۔ ہمیں اور ایس ایچ او کو بلوایا گیا جس پر ایس ایچ او خانگڑھ نے کہا کہ ملزمان اسی کے پاس ہیں۔ بعد میں عدالت کی طرف سے 3ملزمان کو جیل منتقل کرنیکا حکم دیا گیالیکن ایس ایچ او نے عدالتی حکم کے باوجود انہیں جیل منتقل نہیں کیا۔تینوں ملزمان کو تھانہ خانگڑھ میں رکھا ہوا ہے۔

 ہمارے بے قصور لڑکوں پر تھانہ خانگڑھ کی پولیس نے بے پناہ تشدد کیا ہے۔مبینہ ملزم کے والد حاجی محمدکو بھی گرفتار کیا تھا اور بعد میں تلاشی لینے کے بعد جیب سے12ہزار روپے لیکر اپنے پاس رکھ لئے ،اسی طرح دبئی سے آئے ہوئے غلام یاسین کو2روز بعد رہا کر دیا مگر اس کے 5لاکھ واپس نہ کئے۔اگر پیسوں اور مال کا مطالبہ کرتے ہیں تو پولیس اہلکار ہمیں مزید ایف آئی آر درج کرنیکی دھمکیاں دیتے ہیں۔ ہم نے ڈی پی او کو بھی درخواست دی اور ہائی کورٹ میں بھی رٹ کی ہے کہ اگر ہمارے بھائی ، بیٹے اور بھانجے قصوار ہیں تو ان کو سخت سزا دی جائے ،اگر بے قصور ہیں تو بے گناہ افراد کا ناحق گرفتار کرنے پر ایس ایچ او خانگڑھ کیخلاف قانونی کارروائی کے ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے ۔لیاقت حسین ، محمد بلال، اعجاز اور حاجی محمد نے وزیراعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب،آر پی اور ڈیرہ غازیخان اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے اپیل کی ہے کہ تھانہ خانگڑھ کے ایس ایچ او کی غیر قانونی کارروائیوں کا نوٹس لیکر اس کیخلاف قانونی کارروائی کر کے بے گناہ لوگوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں