دماغی مسائل سے دوچار ہوں‘ دریا میں تھیلیاں غلطی سے پھینکیں،اداکارہ ریشم - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

دماغی مسائل سے دوچار ہوں‘ دریا میں تھیلیاں غلطی سے پھینکیں،اداکارہ ریشم




 دماغی مسائل سے دوچار ہوں‘ دریا میں تھیلیاں غلطی سے پھینکیں،اداکارہ ریشم


لاہور: معروف اداکارہ ریشم نے دریا میں پلاسٹک پھینکنے پر معذرت کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ وہ ان دنوں دماغی مسائل سے دوچار ہیں، کیوں کہ وہ دو بار کوروناوائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دریا میں پلاسٹک پھینکنے کے عمل پر غیر مشروط معافی مانگی اور ساتھ ہی  یہ واضح  کیا کہ ان دنوں ان کا دماغ ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہاتھا، وہ دماغی مسائل میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چوں کہ وہ دو بار کوروناوائرس کا شکار ہو چکی ہیں اور اس کے بعد ان کا دماغ ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہا۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ لوگوں نے ان کے اچھے کاموں کو چھوڑ کر ان کی ایک ویڈیو پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔  واضح رہے کچھ دن قبل ریشم نے دریا میں مچھلیوں کے لیے خوراک پھینکنے کیساتھ ساتھ پلاسٹک تھیلیاں بھی دریا میں پھینک دی تھیں جس پر سوشل میڈیا میں عوام نے ان پر شدید تنقید کی گئی تھی۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں