شہر سلطان (نمائندہ خصوصی رانا دلشاد احمد) جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے وائس چیئرمین و ایم این اے سید باسط سلطان کی وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں مخدوم باسط سلطان بخاری نے جنوبی پنجاب صوبہ، مظفرگڑھ کے لئے وفاقی بجٹ میں میگا پراجیکٹ جلال پور پیر والا ملتان شہر سلطان کے درمیان پختہ پل ،مظفر گڑھ علی پور ترنڈہ محمد پناہ روڈ کو دورویہ کر نے، جتوئی شہر سلطان گیس بجلی سیوریج و روڈز کے فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسلام آباد کو موقع پر ہدایات جاری کیں ،وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مخدوم سید باسط سلطان بخاری کو بتایا کہ صوبائی حکومت مظفرگڑھ کے لئیے یونیورسٹی و دیگر منصوبوں کے لیے بھی خصوصی فنڈز مختص کررہی ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مخدوم سید باسط سلطان بخاری ایم این اے سے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا جلد خاتمہ ہوگا کیونکہ عرصہ دراز سے جنوبی پنجاب محرومیوں کا شکار ہے اور ماضی میں جنوبی پنجاب صوبہ کے نام پر سیاست کی گئی جو اب نہیں ہوگی ،صوبائی بجٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے35 فیصد بجٹ مختص کیا جائے گا تاکہ اس خطے کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے۔
جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا جلد خاتمہ ہوگا،مخدوم باسط سلطان بخاری
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں