ڈیرہ غازیخان: مشیر صحت محمد حنیف پتافی، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور دیگر انسداد ڈینگی بارے سیمینار میں شریک ہیں |
ڈیرہ غازیخان )بیورورپورٹ) مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی زیر قیادت حکومت پنجاب اس سال بھی انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب کرنے کیلئے پرعزم ہے ڈینگی بخار سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ مچھر کی پرورش گاہوں کی تلفی ضروری ہے ۔ آج کی تربیتی ورکشاپ و ریفریشر کورس سے آگاہی ملے گی ضرور ت اس امر کی ہے کہ ورکشاپ سے حاصل ہونے والی معلومات گھر اور محلہ کے ہر فرد تک پہنچائی جائے ۔ انہوںنے یہ بات تحصیل کونسل ہال میں ریفریشر کورس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی ، ڈائریکٹر پروگرام پنجاب ڈاکٹر شاہد حسین مگسی ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض احمد ملک اور دیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ڈینگی بخار سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ تالاب ڈینگی مچھر کی دیگر پرورش گاہوں کو تلف کرنے کے ساتھ گھر گھر آگاہی مہم چلائی جائے گی سرکاری دفاترمیں صفائی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں خدمت آ پ کی دہلیز پر مہم کے تحت انسداد ڈینگی مہم کی بیشتر سرگرمیاں مکمل ہوسکیں گی ۔ اس موقع پر افسران نے ڈینگی مچھر کے پھیلائو سے بچائو ، احتیاطی تدابیر کے حوالے سے لیکچرز دیئے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں