قبضہ مافیا کیخلاف قانونی کارروائی کر کے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ،مقصود بی بی - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

قبضہ مافیا کیخلاف قانونی کارروائی کر کے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ،مقصود بی بی

Muzaffar Garh Maqsood Bibi and Musarat Bibi
مظفر گڑھ: فاضل کالرو کی مقصود بی بی اور مسرت بی بی اپنے ساتھ ہونیوالے ظلم کی داستان سنا رہی ہیں



مظفرگڑھ(چیف رپورٹر احمد سعید چوہدری)تھانہ صدر مظفرگڑھ کے علاقہ موضع فاضل کالرو کی مقصود بی بی زوجہ بشیر احمد کالرو نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سے اپیل کی ہے کہ ان کے ملکیتی رقبہ سے زبردستی درخت کاٹنے اور خواتین پر تشدد کرنیوالے محمد ظفر،نذیر حسین ، وقار علی، امیر بخش، منیر احمد اور اختر حسین وغیرہ کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کر کے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ مقصود بی بی نے اپنی بیٹی مسرت بی بی اور دیگر خواتین کے ہمراہ مظفرگڑھ پریس کلب پہنچ کر بتایا کہ گزشتہ روز ملزمان نے ہمارے رقبہ سے درخت کاٹنے شروع کئے تو ہم نے ریسکیو15پر کال کرکے پولیس کو مدد کیلئے کہا اور خود بھی موقع پر پہنچ کر محمد ظفر وغیرہ کو اپنے رقبے سے درخت کاٹنے سے منع کیا تو ملزمان نے مجھے اور میری بیٹی کو زدوجوب کرتے ہوئے ہمارے کپڑے پھاڑ کر ہماری ویڈیو بھی بنائی مگر جونہی پولیس موقع پر آئی تو ملزمان پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ مقصود مائی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ساتھ ہونیوالے ظلم کے بارے میں ڈی پی او مظفرگڑھ کو تحریری درخواست دیدی ہے جنہوں نے ڈی ایس پی سٹی مظفرگڑھ کو فوری قانونی کارروائی کرنیکا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قبضہ گروپ کے محمد ظفر وغیرہ کیخلا ف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں