جتوئی: رائو امجد فاروق اور دوسرے سیاسی و سماجی رہنما حاجی اختر خان گوپانگ کے رقبہ پر ناجائز قبضے پر احتجاج کر رہے ہیں |
جتوئی(ویب ڈیسک)سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی جتوئی راو محمد امجد فاروق، سابق چیئرمین یو سی میر والہ سردار محمد مہدی حسن خان جتوئی، سابق چیئرمین جھگی والہ سردار جعفر حسین خان جتوئی،سابق وائس چیئرمین ملک اظہر حسین چنڈیر ،سابق کونسلر وسیم ممتاز خان غزلانی، سابق کونسلر وتاجر خواجہ اشفاق حسین صدیقی، سابق کونسلر اختر حسین بگاڑ، محمد فاروق خان غزلانی اور سیٹھ نزر محمد خان ودیگر نے کہا ہے کہ سیاسی و سماجی شخصیت حاجی سردار اختر خان گوپانگ حال مقیم دوبئی کے کروڑوں روپے مالیت کے کمرشل پلاٹ واقع موضع کلر والی تھانہ شہر سلطان پر قبضہ کرنا انتہائی ظلم اور کھلی دہشت گردی ہے، حاجی اختر خان انتہائی شریف النفس انسان ہے، کبھی بھی اس نے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی، قبضہ گروپ نے ہمیشہ برسراقتدار گروپ کے سہارے مشترکہ کھاتہ میں انتہائی سستے ریٹ پر رقبہ خرید کر اسی کھاتہ میں شریف لوگوں کی قیمتی زمینوں پر قبضہ کرنا وطیرہ بنایا ہوا ہے، آج تک کسی بھی انتظامیہ نے ان بااثر قبضہ گروپ پرہاتھ نہیں ڈالا اور قبضہ گروپ قانون سے کھلواڑ کرکے شریف لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرتا آرہا ہے جو سراسر کھلم کھلا ظلم اور دہشت گردی کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی کرنا اچھا اقدام ہے لیکن حاجی اختر گوپانگ کے رقبہ پر ناجائز قبضے کے معاملہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی تشویشناک امر ہے۔انہوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار،چیف سیکرٹری پنجاب اورکمشنر ڈیرہ غازی خان سے اپیل کی ہے کہ حاجی اختر خان گوپانگ کے رقبہ پر ناجائز قبضہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کرکے قبضہ گروپ کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے اور حاجی اختر خان گوپانگ کے کمرشل پلاٹ پر قبضہ واگزار کراکر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں