علی پور: یاکی والی کی رہائشی بیوہ خاتون میڈیا کو تفصیلات بتلاتے ہوئے دوسری طرف خواتین احتجاج کر رہی ہیں
علی پور: موضع یاکی والی میں رشتہ داروں نے بیوہ خاتون پر عرصہ حیات تنگ کردیا ، رشتہ داروں نے بیوہ خاتون کی زرعی اراضی پر قبضہ کرلیا ، تشدد اور علاقہ بدر کی دھمکیاں ، پولیس کاروائی سے گریزاں،تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کی حدود موضع یاکی والی میں بیوہ خاتون پر رشتہ داروں نے بے حسی کی انتہا کردی ، بیوہ خاتون نسرین بی بی کا کہنا تھا کہ میرا خاوند فوت ہو چکا ہے ، رشتہ داروں نے زرعی اراضی پر قبضہ کرلیا ، گھر کی چار دیواری اور دروازہ لگانے کی کوشش کی تو رشتہ داروں نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اور علاقہ بدر ہونے کی دھمکیاں دینے لگے ، ایک ہفتہ قبل میری 18 سالہ یتیم بیٹی ہروین سے اوباش حق نواز نے مبینہ زیادتی کی کوشش کی انکار پر چھرے سے وار کرکے اسے زخمی کردیا ، بیوہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میری گندم 2 ماہ گزرنے کے باوجود کھیتوں میں پڑی ہے جو مجھے اٹھانے نہیں دے رہے ، 2020 میں بھی ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کرایا تھا لیکن تاحال ملزمان گرفتار نہ ہوسکے ، اور پولیس نے موجودہ کاروائی بھی نہیں کی ہے ، ملزمان بااثر ہونے کی وجہ پولیس کاروائی سے گریزاں ہے ، بیوہ خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں