جتوئی: محمد ناصر اکرم مستوئی زراعت آفیسر پیسٹ وارننگ جعلی ادویات تھانہ جتوئی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے
جتوئی: زائد ا لمعیاد، جعلی ادویات اور بغیر لائسنس کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی زراعت آفیسر محمد ناصر اکرم مستوئی ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹرجنرل پیسٹ وارننگ پنجاب ڈاکٹر محمد اسلم اور ڈپٹی ڈائریکٹر غلام عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالحئی کی زیر نگرانی زراعت آفیسر پیسٹ وارننگ جتوئی محمد ناصر اکرم خان مستوئی نے محمد وسیم نقوی اور فیلڈ آفیسر محمد راشد کے ہمراہ زائد المعیاد اور غیر رجسٹرڈ جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الحمد ایگری پوائنٹ سے 64265 روپے مالیت کی جعلی زرعی ادویات برآمد کرکے تھانہ جتوئی میں الحمد ایگری پوائنٹ رام پور روڈ جتوئی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا اس موقع پر زراعت آفیسر محمد ناصر اکرم مستوئی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں اور کاشتکاری کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی دو نمبر جعلی ادویات اور زائد المعیادد ادویات رکھنے والوں کے خلاف بلاتفرق کاروائی جاری رہے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں