علی پور شہر میں اندھیر نگری چوپٹ راج،صفائی کا نظام ابتر ،شہری پریشا ن - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

علی پور شہر میں اندھیر نگری چوپٹ راج،صفائی کا نظام ابتر ،شہری پریشا ن

 

Ali Pur Gandagi Ka Dheer
علی پور: نالیوں کا گندا پانی سڑکوں اور گلیوں میں جھیل کا منظر پیش کرنے لگا گلیوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں


علی پور : علی پور میں نیا تعینات ہونے والا سی او میونسپل کمیٹی 20 دن گزرنے کے باوجود تا حال اپنی سیٹ پر نہ بیٹھ سکا جس سے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا نظام مکمل طور پر بگڑ چکا ہے اور جگہ جگہ گندگی کے انبار لگ چکے ہیں اس کے علاوہ شہر کے مختلف محلہ جات جن میں راجپوت کالونی، ٹیچر کالونی، اندرون فتح پور گیٹ، بھٹہ چوک، اور گجر چوک کی گلیاں سیوریج کے گندے پانی سے بھر چکی ہیں اور کافی دنوں سے موجود پانی سے ان علاقوں میں تعفن پھیل چکا ہے اس تعفن کی وجہ سے مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے، نئے سی او میونسپل کمیٹی نے صرف تین بار میونسپل کمیٹی کا چکر لگایا ہے وہ بھی 03 بجے کے بعد آیا ہے اور کلرکوں سے مالی معاملات پر بات کر کے واپس چلا گیا۔مقامی شہریوں رانا محمد اجمل، اسلم خان گوپانگ، ملک اکرم، حسن خان نے کمشنر ڈیرہ غازیخان اور ڈی سی مظفر گڑھ سے علی پور شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں