احساس کفالت پروگرام اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر پر بے تحاشا رش - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

احساس کفالت پروگرام اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر پر بے تحاشا رش

 

Ehsas Kafalat Programme Jatoi
جتوئی: ریٹیلرز حضرات احتجاج کرتے ہوئے دوسری جانب خواتین کا سنٹر پر رش


جتوئی: احساس کفالت پروگرام اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر پر بے تحاشا رش ،پیسے لینے والوں کے لیے پینے کا پانی سمیت کوئی انتظامات نہیں کیے گئے،تفصیل کے مطابق گزشتہ2 دنوں سے میونسپل کمیٹی آفس جتوئی کے ایک کمرہ میں احساس کفالت پروگرام کا سنٹر قائم کیا گیا تھا جہاں پر پیسے لینے والی خواتین کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے ،سنٹر پر نہ ہی کوئی پانی کا انتظامات کیا گیا ہے اور نہ ہی سائے کیلئے کوئی شامیانہ وغیرہ لگایا گیا ہے اس کے علاوہ سنٹر پر عورتوں کے علاوہ مردوں کی کافی تعداد شامل ہوگئی، باپردہ عورتوں کے لیے اس شدید گرمی میں انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔بے تحاشا رش کی وجہ سے سنٹر پر ریٹلائرڈ نے بھی احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کمرہ میں شدید گرمی اور رش کی وجہ سے 12 ایڈوائز چلانا انتہائی مشکل ہے اور کئی گھنٹے بجلی چلی جانے پر گرمی کی وجہ سے دم گھٹنے لگ جاتا ہے۔عملے اور شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر جتوئی محمد ارشد ورک اور دیگر اعلی احکام سے اپیل  کی ہے کہ احساس پروگرام سنٹر پر خاص انتظامات کیے جائیں اور باپردہ خواتین میں مردوں کا داخلہ بند کیا جائے تاکہ باپردہ خواتین آسانی سے اپنی رقم وصول کرسکیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں