مذاق میں یا گالم گلوچ کے بدلے گالم گلوچ کرنا سخت گناہ ہے،علامہ محمد اکبر سعیدی - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

مذاق میں یا گالم گلوچ کے بدلے گالم گلوچ کرنا سخت گناہ ہے،علامہ محمد اکبر سعیدی

 

Allama Akbar Saeedi Jatoi
جتوئی: سینئر صحافی محمد شفیع قادری کے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے محفل میں علامہ اکبر سعیدی خطاب کر رہے ہیں


جتوئی : معروف عالم دین علامہ محمد اکبر سعیدی نے سینئر صحافی محمد شفیع قادری کے والد محترم کے ایصال ثواب کے لئے خیرات کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا سے چلے جانے کے بعد مرنے والے کی روح ایصال ثواب کی منتظر رہتی ہے۔ ورثاء ایصال ثواب کی محفلیں سجا کر اپنے پیاروں کے لئے ایصال ثواب کی محفلیں سجایا کریں۔ انہوں نے کہا کہ گالم گلوچ بہت بڑا گناہ ہے مذاق میں یا گالم گلوچ کے بدلے گالم گلوچ کرنا سخت گناہ ہے جس کو ہم معمولی سمجھ جاتے ہیں یہ سراسر غلط ہے والدین کے دنیا سے چلے جانے کے بعد کسی کو گالی دینا اور بدلے میں اپنے والدین کو گالم گلوچ کرانا گناہ کبیرہ ہے ایسے چھوٹے فعل سے بچا جائے۔ دنیا سے چلے جانے والوں کی روح کو ایصال ثواب کی محفلیں سجا کر روح کو ایصال ثواب پہچانے کا اہتمام کیا کریں اس موقع پر صحافیوں ،وکلاء ،سماجی تنظیموں ،سول سوسائٹی کے لوگوں کے علاوہ مخدوم سید راشد حسین شاہ کاظمی آف ضلع خوشاب نے خصوصی شرکت کی اور دعا کروائی اس کے علاوہ وزیر احمد ملک،عرفان خان،ملک محمد علی ڈوگر ایڈوکیٹ ،محمد حسین خان ،محمد یسین ،ربنواز خان ، ایوب خان ، ودیگر نے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں