ملتان تاجر اتحاد کے چیئرمین چوہدری محمد حنیف کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے |
ملتان : ملتان تاجر اتحاد کے چیئرمین چوہدری محمدحنیف،محمد یوسف جوئیہ،محمد ارشد بھٹی،محمد اصغر بھٹی،سعید بٹ،اکرم رحمانی،صادق علی،غلام فرید،ملک مرتضیٰ،قمر حسین،محمد رمضان ،چوہدری سلیم،فیاض قریشی،محمد ساجد،احسان الحق،فہد شاہد،شفیع الرحمن،محمد یاسر ودیگر متاثرین تاجران نے تیمور روڑ سٹی اسٹیشن موڑ کسی روڑ پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی دوکانوں کی نیلامی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پینافلکس اٹھائے ہوئے تھے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی دکانوں کی سیکورٹی اور کرائے کم کئے جائیں ،دوماہ کورونا کی وجہ سے کاروبار بند ہونے کی وجہ سے بل معاف کئیے جائیں ،یہ دکانیں لنک روڈ پر ہیں مین روڑ پر نہیں اس لئے ان کے کرائے اور سیکورٹی کم کی جائے پہلے تاجروں کا قتل عام کیا جارہاہے اب تاجروں کو معاشی قتل سے بچایا جائے کاروبار پہلے ہی تباہ ہوچکے ہیں اب تاجروں کو بلاسود قرضے دئیے جائیں تاکہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں دکانداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹری بلدیات،ایڈمنسٹریٹر میٹرولولیٹن کارپوریشن سے مطالبہ کیا کہ ہمارے مطالبات حل کئے جائیں اور نیلامی کو فوری منسوخ کیا جائے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں