جتوئی ڈائریکٹر احساس پروگرام شیخ محمد امین میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں |
جتوئی :ڈویژنل ڈائریکٹر احساس پروگرام شیخ امین نے احساس پروگرام سنٹر جتوئی کا اچانک دورہ کیا جس میں انہوں نے احساس پروگرام کے تحت رقم وصول کرنے والی خواتین سے عملہ کے رویہ اور مسائل کے بارے میں پوچھا جس پرخواتین نے عملہ کے رویہ کے بارے میں تو اطمینان کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی سنٹرز کے اضافے کی بھی درخواست کی کہ پوری تحصیل میں صرف تین سنٹرز ہونے کی وجہ سے خواتین کا رش بڑھ جاتا ہے جسے سنبھالنا سنٹر کے عملے کیلئے انتہائی مشکل ہو جاتا ہے اور گرمی میں رش کے بڑھ جانے سے کئی خواتین بے ہوش بھی ہو جاتی ہیں اس پر ڈویژنل ڈائریکٹر احساس پروگرام شیخ امین نے کہا کہ ہم وظیفہ وصول کرنے والی خواتین کو سہولیات مہیا کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے اور ان کی شکایت کو دور کریں گے کیونکہ ہمارا مشن غریب اور بے روزگار خواتین کو با عزت طریقے سے ان کا وظیفہ مہیا کرنا ہے اس کیلئے مقرر کردہ بنکوں کی شاخوں میں بھی ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔شیخ امین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ہر تحصیل میں ایک نادرا ڈیسک قائم کیا جا چکا ہے جہاں مزیدامیدوار مفت اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اس کے علاوہ امیدوار آن لائن رجسٹریشن بھی کروا سکتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں