کاشتکاروں کو آسان شرائط پر زرعی قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی،حسین جہانیاں گردیزی - App Urdu News | Urdu News | Latest Urdu News

بریکنگ نیوز

کاشتکاروں کو آسان شرائط پر زرعی قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی،حسین جہانیاں گردیزی

 

Syed Hussain Jhaniya Gardezi
وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی اپنے آفس میں نیشنل بینک آف پاکستان کے وفد سے ملاقات کر رہے ہیں


ملتان : موجودہ حکومت کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ اور اِنہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ موجودہ حکومت نیشنل بینک کی جانب سے کسانوں کو آسان و نرم شرائط پر قرضوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے تاکہ صوبہ میں فصلات کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو اور کاشتکار خوشحال ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر وائس پریذیڈنٹ / ونگ ہیڈ سلیم خواجہ، وائس پریذیڈنٹ ونگ ہیڈ (سینٹرل۔ون) لاہور محمد اکبر اشرف، پروڈکٹ منیجر(رورل اینڈ آیگریکلچر) ڈاکٹر خرم شہزاد اور ڈاکٹر زاہد اقبال شیخ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر زراعت کو نیشنل بینک آف پاکستان کے وفد کی جانب سے بریفنگ میں صوبائی وزیر زراعت کو بتایا گیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کے مطابق ’’کامیاب جوان سکیم‘‘ کی طرز پر نیشنل بینک کاشتکاروں کو 3 یا 4 فیصد مارک اپ پر قرضہ جات کی فراہمی کے پروگرام کا آغازکر چکا ہے۔ مزید براں عالمی بینک کی فنڈنگ کے تحت جاری پنجاب میں آبپاش زراعت کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے منصوبہ کو نیشنل بینک، شعبہ اصلاح آبپاشی پنجاب کے اشتراک سے حتمی شکل دے رہا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت پنجاب نے نیشنل بنک کی جاری اسکیموں کی تعریف کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں