ڈیرہ غازی خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر غلام شبیر لاشاری ) ا فسوس ناک واقعہ،خان پور چوکی کی حدود دادے سہراب کی کھوئی کے قریب سیاسی شخصیت عبدالرحیم لنڈکی مسجدمیں ایک سفیدریش بزرگ نے گھس کر قران پاک اورغلافوں کو آگ لگا دی ، اوروہاں سے فرارہوکردوسری مسجدمیں واردات کرنے لگاجس پراہل علاقہ نے آگ لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیااور15فائیوپرکال کی قریبی پولیس اسٹیشن تھانہ درخواست جمال خان کی پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ ملزم کو اپنے ساتھ کوٹ چھٹہ لے گئے،قران پاک کو جلانے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی،پولیس کی تفتیش سے مزیدمعلومات سامنے آسکتی ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں